شارجہ میں مشرقی اور مغربی طرز کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش

اسٹاف رپورٹ
شارجہ : شارجہ میں ویلوٹ فیشن شو میں عروسی اور مغربی طرز کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش نے سماں باندھ دیا۔

شارجہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن شو میں مشرق اور مغرب کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔


جہاں ڈیزائنر جینی نے مشرقی طرز کے عروسی ملبوسات کو جدت کے ساتھ پیش کیا۔ دلہنوں کے لئے ڈیزائن کئے گئے گہرے رنگوں کے ملبوسات میں شائقین نے بہت دلچسپی لی۔

شو میں شرارے اور لانگ شرٹس پہنی ماڈلز نے بھی کیٹ واک کی۔ عرب ڈیزائنرخالد الجُنیبی نے مغربی طرز کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی۔


اس کے ساتھ گہرے رنگوں پر مشتمل جدید طرز کے گاؤنز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ فیشن شو کے اختتام پر عرب موسیقی پر فنکاروں نے روایتی رقص کرکے سماں باندھ دیا۔ سماء/ایجنسیز

اور

میں

کی

کے

turkish

fashion designers

Tabool ads will show in this div