کوئٹہ میں سردی کے ساتھ ہی اسٹائلش جیکٹس خریداروں کی توجہ کا مرکز

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Winter-Jackets-Qta-Pkg-15-11.mp4"][/video]

کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلیں تو لیاقت مارکیٹ کی رونق میں بھی اضافہ ہوگیا،مختلف رنگ اور نت نئےڈیزائن کی جیکٹس شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں۔

کوئٹہ کی لیاقت مارکیٹ جہاں آجکل ہرطرف مختلف ڈیزائن اور رنگ کی جیکٹس لٹکی نظر آتی ہیں،زیادہ تر شہری بھی کم قیمت اور پائیدار جیکٹس کی تلاش میں یہاں ہی کا رخ کرتے ہیں۔

شہری کہتے ہیں ایک ہزار سے لیکر بارہ سو روپے میں بھی مناسب اور اسٹائلیش جیکٹ باآسانی مل جاتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی قیمت مناسب ہے،سردی بڑھے گی تو قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔

اس طرح ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں دکانداروں کا کاروبار بھی خوب گرم ہے،دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال کام بہت اچھا ہے،تین سے چار مہینے ہی ہمارے سیزن ہوتا ہے۔ دکاندار پر امید ہیں کہ جتنی سردی بڑھے گئی اتنا ہی کام تیز ہوجائے گا۔

کوئٹہ کی لیاقت مارکیٹ میں بچوں کی جیکٹس آٹھ سو لیکر ایک ہزار روپے اور بڑوں کی بارہ سو سے لیکر تین ہزارروپے تک دستیاب ہیں۔

quetta winter

stylish jackets

Tabool ads will show in this div