برطانوی کابینہ نے بریگزیٹ معاہدے کے مسودے کی منظوری دے دی

برطانوی کابینہ نے بریگزٹ ڈیل مسودےکی منظوری دےدی ۔ وزيراعظم تھريسامے نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل کامسودہ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیاجائےگا، ڈيل سے ملکي سلامتي اور اتحاد کو تحفظ ملے گا۔
برطانوی وزیر اعظم بریگزٹ ڈیل پرکابینہ کی منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ يہ ڈيل ريفرنڈم کي وجہ سے ہوئي جس سے پيسہ قانون اور تجارت کا کنٹرول واپس مل جائے گا اور آزادانہ نقل و حمل،ملازمتوں سلامتی اور اتحاد کو تحفظ ملے گا۔
تھریسا مے نےکابينہ سے خطاب ميں مزید بتایا کہ بريگزٹ ڈيل کا مسودہ آئندہ ماہ پارليمنٹ ميں پيش کردياجائےگا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہميں معلوم ہے آگے ہمارے ليے مشکلات ہيں، يہ فيصلہ اسکروٹني کی زد ميں آئے گا۔ اپنے ملک کے بہترين مستقبل کيليے اس ڈيل کا چناؤ کرنا پڑا ۔
پانچ گھنٹے جاري رہنے والے اجلاس میں کئی وزراء نےتحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ ساجد جاوید کے مطابق ان سمیت 9 سے زائد کابینہ اراکین نے مسودے کی مخالفت کی۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی آئندہ برس 29 مارچ کو ہو جائے گی۔
دوسري جانب یورپی پارلیمنٹ اوربرطانوی حکومت نے بریگزٹ ڈیل کا 585 صفحات پر مشتمل مسودہ شائع کردیا ہے۔