بلوچستان کے حلقہ این اے 258 اور پی بی 5 پر پولنگ کا عمل جاری

Nov 15, 2018

 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں بلوچستان کے اضلاع  لورا لائی۔ زیارت ۔ ہرنائی ۔ موسیٰ خیل۔ دُکی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، پولنگ اسٹیشنزپرپولیس،ایف سی اورلیویزکے دو ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ،

ڈپٹی کمشنر دکی عبدالناصر دوتانی کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 5 کت تمام 75 اور این اے 258 کے  23 پولنگ اسٹیشنز پر  پولنگ کاعمل صبح آٹھ بجے سے جاری ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ، پی بی 5 دکی کےتمام75پولنگ اسٹیشنزحساس قراردیئے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن پرچار چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ،جب کہ پولنگ اسٹیشنزپر بڑی تعداد میں ووٹرزکی آمدکاسلسلہ بھی جاری ہے،پی بی 5 دکی میں کل رجسٹرد ووٹرز کی تعداد 52 ہزار 579 ہے جن میں 30ہزار34مرداور22ہزار545خواتین ووٹرزہیں۔

 

۔

واضع رہے کہ  الیکشن کمیشن نے سردار یحییٰ خان ناصر اور ریٹرننگ آفیسر پی بی 5 دُکی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 لورا لائی۔ زیارت ۔ ہرنائی ۔ موسیٰ خیل۔ دُکی سے سردار دُر محمد کی ریٹرننگ آفیسر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے اس حلقہ میں 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

 

عام انتخابات میں حلقہ پی بی 5 دکی سے سردار مسعود علی خان لونی ایم پی اے جبکہ حلقہ این اے 258 سے سردار اسرار ترین ایم این اے منتخب ہوگئے تھے،مگردھاندلی کے الزامات کے تحت حلقے سے ناکام ہونے والے امیدواروں سردار در محمد ناصر ،سردار یحٰی خان ناصر ،مولانا امیر زمان اور سنیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے انتخابات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیا تھا۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ پی بی 5 دکی کے مکمل انتخابات اور حلقہ این اے 258 کے 23 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے ان دونوں حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرنے کا حکم دیاتھا۔

rigging in election

DUKI

poling stations

balochistan election

bi election balochistan

Tabool ads will show in this div