سینیٹ کی 2 نشستوں پر ووٹنگ آج ہورہی ہے

پنجاب ميں سينيٹ کي 2نشستوں پرانتخاب آج ہورہا ہے۔ پنجاب اسمبلي ميں ووٹنگ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاري رہےگي ۔ دونوں نشستيں مسلم ليگ ن کے ہارون اختراورسعديہ عباسي کي نااہلي کے بعد خالي ہوئي تھيں۔
پنجاب اسمبلي ميں سينيٹ کي دونشستوں پرانتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب اورعملہ پنجاب اسمبلی میں موجود ہے۔ پنجاب اسمبلي ميں ووٹنگ صبح نوبجے شروع ہوئی اور شام چاربجےتک جاري رہےگي۔
سپريم کورٹ نے ہارون اختراورسعديہ عباسي کو دوہري شہريت پر نااہل کيا تھا۔ اس نشست پر مسلم ليگ ن سےسعود مجيد اور سائرہ افضل تارڑاميدوارہیں۔ پاکستان تحريک انصاف کے ولیداقبال اورسیمی ایزدی اس نشست پر امیدوارہیں۔
پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر حمزہ شہباز کی سیکورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی
خواتین کی نشست پرسیمی ایزدی اورسائرہ افضل کامقابلہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے سعود مجید اور پی ٹی آئی کے ولید اقبال مدمقابل ہیں۔ پنجاب اسمبلي کے369 ممبران ووٹ کاسٹ کريں گے۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹي آئي ارکان کي تعداد 180 اورن ليگ کے167 ہيں۔ اس کے علاوہ مسلم ليگ ق 10،پيپلزپارٹي 7،آزاد 4اورراہ حق پارٹي کا ايک رکن پنجاب اسمبلی کی رکنیت رکھتا ہے۔