آئی پی ایل 2019، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مچل سٹارک کو ریلیز کر دیا
آئی پی ایل 2019ء، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حیران کن طور پر مچل سٹارک کو ریلیز کر دیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئندہ برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل حیران کن طور پر نامور آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا۔
کولکتہ نے گزشتہ برس نیلامی میں 28 سالہ فاسٹ باؤلر کو 1.8 ملین ڈالر کے عوض خریدا تھا لیکن انجری کے باعث وہ لیگ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
سٹارک نے اپنے بیان میں کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انہیں ریلیز کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، مجھے کوئی پریشانی نہیں بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے ورلڈ کپ سے قبل تازہ دم ہونے کا موقع مل گیا ہے اور میری کوشش ہو گی کہ میگا ایونٹ کیلئے خود کو مکمل فٹ رکھ سکوں تاکہ بھرپور پرفارمنس دے سکوں۔