میرا آخر کار کامیاب، جیون ساتھی تلاش کرلیا،منگنی آئندہ ماہ

اسٹاف رپورٹ
لاہور : اداکارہ میرا نے اپنا جیون ساتھی تلاش کرلیا ہے اور وہ آئندہ مہینے امریکا کے پائلٹ سے منگنی کریں گی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی اداکارہ میرا امريکہ ميں گزشتہ تین برس سے جاری دوستی کو اب نیا رنگ دینے جا رہی ہیں۔ انیس فروری کو میرا اپنے امريکی دوست نوید پرویز کے ساتھ منگنی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق نوید پرویز ایک امريکی ائيرلائن ميں پائلٹ ہیں۔ میرا کا منگنی کے فيصلے کی تصديق کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ اب وہ جلد ازجلد شادی کے بندھن ميں بندھنا چاہتی ہيں.

میرا جی پوری طرح ريما کے نقش قدم پرچل رہی ہيں۔ ريما نے ہرن کے بچے گود لئے اورپھر کچھ عرصہ بعد ان کی شادی ہوگئی۔


ميرانے بھی يہی کام کيا اوراب وہ بھی شادی کا فيصلہ کرچکی ہيں ۔ حيران کن طور پر ريما کی طرح ميرا کے ہونے والے شوہربھی امريکی شہری ہيں۔ سماء

ramadan

Violence

shoe

gulf

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div