جعلی بینک اکاؤنٹس کے بعد محنت کشوں کی بیرون ملک جائیدادیں

Nov 14, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Imran-Welder-Dubai-Property-Khi-14-11.mp4"][/video]

غريبوں کے جعلی اکاؤنٹس کے بعد بيرون ملک جائيدادیں بھی ملنے لگيں، کراچی کے گھانچی پاڑہ کے ويلڈر عمران کی دبئی ميں جائيداد نکل آئی، ایف آئی اے نے نوٹس جاری کردیا۔

گھانچی پاڑہ نشتر روڈ کے رہائشی ويلڈر محمد عمران کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تو انہيں معلوم ہوا کہ دبئی ميں ان کے نام پر جائيداديں ہيں۔

ويلڈر عمران کا کہنا ہے گیٹ ویلڈنگ کا کام کرتا ہوں، 30 سال سے کوئی پاسپورٹ نہیں اور نہ آج تک دبئی گيا، ایف آئی اے نے محمد عمران کو 20 نومبر کو بلاليا۔

اس سے قبل کراچی میں ایک فالودہ فروش اور رکشہ ڈرائیور کے جعلی بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا تھا جس میں اربوں روپے کی بے نامی ٹرانزیکشنز ہوئیں جبکہ پنجاب میں بھی جعلی بینک اکاؤنٹس منظر عام پر آئے تھے۔

Property

FAKE ACCOUNTS