نریندر مودی کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا

Nov 14, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/GMF-GUJRAT-RIOTS-MODI-PKG-MOIZ-14-11.mp4"][/video]

گجرات مسلم کُش فسادات کی سرپرستی کرنے والے نریندر مودی کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا سپریم کورٹ نے بھارتی وزیراعظم کے خلاف درخواست کی سماعت اُنیس نومبر کو مقرر کر دی ۔

گجرات ميں مسلمانوں کے قتلِ عام کے سرپرستِ اعلیٰ نریندر مودی کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی کيس کي سماعت اُنيس نومبر کو ہوگي ۔

بھارتي وزيراعظم کے خلاف درخواست ذکيہ جعفري نے دائرکي ہے گجرات قتل عام ميں ہندو دہشت گردوں نے ان کےشوہر اور رکن پارليمنٹ احسان جعفري کو بھي زندہ جلا ديا تھا۔

مسلم کش فسادات کي تحقيقات کرنے والي اسپيشل انويسٹي گيشن ٹيم نے اُس وقت کے گجرات کے وزيراعليٰ نريندرمودي کو کلين چٹ ديتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات فسادات سے مودي کا کوئی تعلق نہیں نکلا ۔

دو ہزار دو میں بھارتی گجرات میں سيکڑوں مسلمانوں کو قتل کیا گیا تھا نریندر مودی اُس وقت رياستي وزیراعلیٰ تھے انہوں نے قتل عام رکوانے کے بجائے قاتلوں کو کھلی چھوٹ دی تھی ۔

narender Modi

Tabool ads will show in this div