غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس بے نتيجہ ختم

Nov 14, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/MA-Un-On-Gaza-Pkg-14-11-Ayaz.mp4"][/video]

غزہ کي صورتحال پر سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس بے نتيجہ ختم ہوگيا، عالمي ادارہ فلسطين کي کشيدہ صورتحال سے نمٹنے کے ليے کوئي لائحہ عمل طے نہ کرسکا ۔

اسرائيل کو غزہ پر بمباري سے کيسے روکا جائے؟ سلامتي کونسل فيصلہ نہ کرسکي بند کمرا اجلاس بے نتيجہ ختم ہوگيا ، کويت اور بوليويا کي درخواست پر بلائے گئے اجلاس ميں اسرائيل کو بمباري سے روکنے کيليے کوئي معاہدہ نہ ہو سکا ۔

فلسطيني مندوب رياض منصور نے اجلاس سے خطاب ميں کہا کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوچکی اور کشیدگی ختم کرنے کی ذمہ داری نبھانے سے قاصرہے انہوں نے مطالبہ کيا کہ جنگ روکنے کے لیے غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔

اُدھر فلسطيني تنظيم حماس نے مصر کي ثالثي پر اسرائيل کے ساتھ جنگ بندي پر اتفاق کرليا ہے مصر نے اسرائيل سے حملے فوراً بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پرحملے جاری رہنے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔

MEETING

Tabool ads will show in this div