دلہنیا کی تیاریاں،بیبو نے شادی کیلئے40لاکھ کے ہار کا آرڈر دیدیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
ممبئی : بالی ووڈ کی بیبو نے نواب صاحب سے شادی کے دن قریب آتے ہی دلہن بننے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔


انہوں نے چالیس لاکھ روپے کے نیکلس کا آرڈر دے دیا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ باقی کاموں پر کتنی رقم خرچ ہوگی۔

نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور نے مارچ میں اپنی فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد شادی کا فیصلہ کیا ہے۔


بیبو نواب صاحب کی دلہن بننے والی ہیں اس لئے تیاریاں بھی اسی انداز سے کر رہی ہیں۔ انہوں نے جس نیکلس کا آرڈر دیا ہے چار سو گرام وزنی ہوگا اور اس میں قیمتی نگینے بھی استعمال کئے جائیں گے۔


سیف علی خان نے بھی اپنی دلہن کو ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء/ایجنسیز

کی

کے

کا

نے

Tabool ads will show in this div