کرپٹ بننے کیلیے زرداری نے بڑی محنت کی ہے،فیاض چوہان

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Fayaz-Ul-Hasan-Pc-Lhr-14-11.mp4"][/video]

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑي محنت کے بعد آصف زرداري کرپٹ بنے میں کامیاب ہوئے ہيں ، ايک زرداري پوری پيپلزپارٹي پر بھاری ہے، اگر سرچنگ میں آصف زرداري لکھا جائے تو کرپشن اور مني لانڈرنگ جیسے الفاظ سامنے آتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں تحریک انصاف کے رہنما اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے 700ارب روپے کي مني لانڈرنگ کا سراغ لگاليا ہے، یہ پہلي دفعہ ہوا ہے کہ کسي حکومت نے5ہزار جعلي اکاؤنٹ پکڑے۔

 

پاکستان پیپلزپارٹی پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ايک زرداري پيپلزپارٹي پر بھاري ہے، ليڈر ٹي وي پر اعتراف جرم کرتا ہے، تو دوسری طرف رہنما ان کا دفاع کرتے ہيں، ڈکشنري ميں آصف زرداري کا نام لکھنے پر کرپشن اور مني لانڈرنگ سامنے آتا ہے۔ سابق صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑي محنت کے ساتھ آصف زرداري کرپٹ بنے ہيں۔

نہوں نے کہا کہ سندھ ميں پي پي حکومت کي گورننس کا برا حال ہے ، کرپشن ميں ملوث 25افسران کو پلي بارگين کے بعد بھي تعينات کيا گيا، صوبے میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

مشاہد اللہ کے بیان پر فیاض الحسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللہ نے سينيٹ ميں غليظ زبان استعمال کي ، مشاہد اللہ نے شريف خاندان کي کرپشن چھپائي اس موقع پر انہوں نے ن لیگی سینیٹر مشاہد اللہ کو مناظرے کا چيلنج بھی دے دیا۔

وزیراعظم کی ہمشیرہ عليمہ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئي سرکاري عہدہ نہيں رہا ،پي ٹي آئي اتحادي جماعتوں کے ساتھ متحد ہے، حکومت کي 5سالہ مدت باآساني پوري کريںگے۔ جہانگیر ترین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جہانگير ترين نے انسائڈ ٹريڈنگ کا سارا پيسہ واپس کيا ہے، جہانگير ترين پي ٹي آئي کے کارکن ہيں، کارکن کي حيثيت سے اجلاسوں ميں شريک ہوتے ہيں۔

PTI

ASIF ZARDARI

punjab government

mushahid ullah

FAYYAZ UL HASAN CHAUHAN

Tabool ads will show in this div