تحصیل ناظم کرک حاجی عبدالوہاب عہدے سے فارغ

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں تحصیل ناظم حاجی عبدالوہاب کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ حاجی عبدالوہاب کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے۔

اس سے قبل رواں سال 18 فروری کو جے یو آٗئی سمیت دیگر جماعتوں نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ضلع ناظم کرک سجاد بارکوال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے ان کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیتے رہتے ہیں۔ یہ اضلاع جے یو آئی کے مضبوط ٹھکانے سمجھے جاتے رہے ہیں تاہم حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے جمعیت علمائے اسلام کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

PTI

KPK

Politics

jui

KARAK

Tabool ads will show in this div