وزیراعظم عمران خان کراچی کے مسائل سے آگاہ ہیں، عامر لیاقت حسین
ڈاکٹرعامرلیاقت حسين کہتے ہيں وزیراعظم عمران خان کراچی کے مسائل سے آگاہ ہیں، جلد پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔
خبروں میں رہنے کا فن رکھنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ انھوں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کواٹرز کے مکینوں کا مسئلہ اٹھایا جلد پاکستان کواٹرز کے مکینوں متبادل جگہ فراہم کردی جائے گی۔
مزید پڑھیے : میئر کراچی پکی دکانیں بھی تڑوا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی وزیراعظم سے شکایت
تاہم دوسری جانب پاکستان کواٹرز کے مکینوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی پیش کش کو مسترد کردیا۔
پاکستان کواٹرز کے مکينوں کا کہنا ہے کہ اپني ساري کمائي گھر پر لگا چکے ہيں، کسي اور جگہ گھر بسانے کا سوال ہي پيدا نہيں ہوتا۔