پاک فوج کا قانون کی حکمرانی کیلئے ریاستی اداروں کی حمایت کا عزم

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Corps-Commander-Isb-Pkg-Absar-13-11.mp4"][/video]

ریاست کی رٹ یقینی بنانے اور قانون کی حکمرانی کیلئے پاک فوج رياستی اداروں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔ عسکری قیادت کا کہنا ہے خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں میں بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، عسکری قیادت نے کہا ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی صرف ریاست کی رٹ اور قانون کی عملداری میں پوشیدہ ہے، جس کیلئے پاک فوج ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور دیرپا امن کیلئے فوج اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

عسکری حکام کے اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے و جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ فوجی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کی کوششوں میں تعاون اور حمایت کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرقی سرحدوں کی صورتحال خصوصاً جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزی اور بے قصور شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

general qamar javed bajwa

Corp Commanders Meeting

Tabool ads will show in this div