واکا واکا گرل شکیرا آج اپنی پینتسویں سالگرہ منا رہی ہے
اسٹاف رپورٹ
معروف کولمبین گلوکارہ اور واکا واکا گرل شکیرا آج اپنی پینتسویں سالگرہ منارہی ہیں۔
شکیرا نےانگلش کےعلاوہ ہسپانوی اور عربی میں بھی گانے گائے۔ انہوں نے اپنا پہلا گانا آٹھ سال کی عمر میں خود لکھا جبکہ تیرہ سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا
اور اپنے کرئیر کا باقاعدہ آغاز انیس سو نوئے سے کیا۔ اس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی۔
فیفا ورلڈ کپ دو ہزار دس میں ان کے گائے ہوئے گانے واکا واکا نے انہیں ایک بار پھر شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا
اور انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کرلیا گیا۔ ان کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ہیس ڈونٹ لائے اور بییوٹی فل لائر شامل ہیں جس نے انہیں مشہور ترین گلوکاراوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔ سماء/ایجنسیز