ایس بی سی اے کی کارروائی، خالد بن ولید روڈ پر ریسٹورنٹس اور 30 شورومز سیل

محمد علی حفیظ

خالد بن وليد روڈ سے اگر گاڑياں خريدنے نکل رہے ہوں تو مت جايئے گا کيوں کہ وہاں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 30 سے زائد شو رومز سيل کرديئے ہيں، جو رہائشی عمارتوں پر بنائے گئے تھے۔

مہنگی چمچماتی گاڑيوں کی مارکيٹ سے مشہور کراچی کا خالد بن وليد روڈ غیر قانونی کاربارو کیخلاف آپريشن کی زد ميں آگيا، واٹر کميشن کی ہدايت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی پلاٹس پر قائم متعدد شو رومز اور ايک ريسٹورنٹ نورانی کباب ہاؤس کو سيل کرديا۔

کے ايم سی کی طرح ایس بی سی اے نے بھی کمر کس لی اور خالد بن وليد روڈ پر کارروائی کا آغاز کردیا، رہائشی پلاٹس پر قائم شو رومز اور ريسٹورنٹس سمیت 30 پلاٹس سیل کردیئے گئے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آپريشن کے بعد خالد بن وليد روڈ کھلا کھلا نظر آرہا ہے۔

اس علاقے میں جگہ جگہ شورومز قائم ہیں، فروخت کیلئے لائی جانیوالے درجنوں گاڑیاں باہر سڑکوں پر کھڑی ہونے سے ٹریفک جام اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا تھا۔

SBCA

Khalid Bin waleed road

Tabool ads will show in this div