دلکش مسکراہٹ کی مالک نٹ کھٹ ارمیلا آج اڑتیس برس کی ہوگئیں

اسٹاف رپورٹ
ممبئی : دلکش مسکراہٹ کی مالک بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ ارمیلا ما تونڈکر اڑتیس برس کی ہوگئیں۔


چائلڈ اسٹار سے کیرئیر شروع کرنے والی صف اؤل کی اسٹار کے فلمی سفر پر کئی اہم فلمیں ہیں۔

بالی ووڈ کی نٹ کھٹ، شوخ و چنچل اور بے باک اداکارہ ارمیلا متونڈکر چار فروری انیس سو چوہتر کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔


صرف سات سال کی عمر میں ارمیلا نے بالی ووڈ کی دنیا میں چائلڈ اسٹار کے طور پر قدم رکھا اور فلم کلیوگ میں اداکاری کی۔


نو سال کی عمرمیں فلم معصوم میں فن کے جوہر دکھائے۔ سترہ سال کی عمر میں ارمیلا نے بطور ہیروئن فلم نرثیمہ میں کام کیا لیکن یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی۔
 
فلم چمتکار میں شاہ رخ خان کے ساتھ ارمیلا کی اداکاری سبھی کو پسند آئی اور وہ فلمسازوں کی نظروں میں آگئی۔


فلم رنگیلا میں ارمیلا کے دلفریب رقص نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔


ارمیلا نے فلم جدائی، دوڑ، اسپیڈ، ستیا، چائنا گیٹ، جانم سمجھا کرو اور اک حسینہ تھی، میں بھی بہترین اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

فلم رنگیلا، جدائی اور ستیا میں شاندار کرداروں کی بدولت انہیں فلم فیئرایوارڈز اور دیگر کئی اعزازات دیئے گئے۔ سماء/ایجنسیز

کی

آج

inmates

trott

orakzai

nomination papers

Tabool ads will show in this div