راولپنڈی میں گیس کی قلت، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Nov 13, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Pindi-Gas-Loadshedding-Isb-Pkg-13-11.mp4"][/video]

جاڑا آتے ہی راولپنڈی میں گیس کو بھی سردی لگ گئی، گیس پریشر میں کمی کے باعث شہری لکڑیاں جلا کر کھانا بنانے پر مجبور ہیں۔

گیس پریشر کم ہوا تو راولپنڈی کے نورانی محلے کے رہائشیوں کو کھانے کے لالے پڑگئے، 10 ہزار سے زائد افراد کے محلے میں گیس کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو کھانا تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ سردی کا موسم شروع نہیں ہوا تو گیس چلی گئی جبکہ ایل پی جی گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی پہنچ سے دور ہے۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ گیس کے مسئلے کی وجہ سے بچے صبح ناشتے کے بغیر اسکول جاتے ہیں۔

دوسری طرف علاقے کے منتخب عوامی نمائندے بھی یہی رونا روتے ہیں کہ ان کی شکایات پر کوئی کان دھرنے والا نہیں۔

کونسلر ظاہر شاہ کہتے ہیں کہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مارچ اپریل تک گیس کا نام و نشان نہیں ہوتا، متعلقہ گیس حکام کو شکایات کیں مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔

گیس کی کمی صرف ایک محلے کا مسئلہ نہیں، پورا شہر آج کل اسی صورتحال سے دوچار ہے۔ شہری کہتے ہیں ابھی سے یہ حال ہے تو سخت سردی میں کیا بنے گا۔

gas shortage

Sui Gas

Tabool ads will show in this div