دو ماہ میں 5 بڑے بریک ڈاؤن، نیپرا نے کے الیکٹرک سے جواب مانگ لیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کراچی میں بجلی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2 ماہ کے دوران کراچی میں 5 بڑے بریک ڈاؤن ہوئے ہیں اور آخری مرتبہ 12 نومبر کو کراچی کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہو کر اندھیروں میں ڈوب گیا تھا۔

کے الیکٹرک کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نیپرا نے حالیہ بریک ڈاؤن پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق موصول ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا ذمہ دار کون؟

واضح رہے کہ اکتوبر اور نومبر کے دوران شہر قائد میں بجلی کے 5 بڑے بریک ڈاؤن ہوئے جس کے باعث پورا شہر 10 سے 12 گھنٹے تاریکی میں ڈوبا رہا۔

بریک ڈاؤن کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ صنعتوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا۔

K ELECTRIC

Tabool ads will show in this div