معروف امریکی اداکارہ،گلوکارہ ویٹنی ہوسٹن ہوٹل کےکمرےمیں مردہ پائی گئیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : مشہور اور معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ وٹنی ہوسٹن اڑتالیس برس کی عمر میں لاس اینجلس میں پر اسرار طور پر انتقال کرگئیں۔ ہوسٹن کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بدقمستی سے یہ سچ ہے۔‘

ویٹنی کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم ان کے ترجمان نے گلوکارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ ویٹنی نے اسی کی دہائی میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے۔ وہ گریمی کے علاوہ متعدد ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ ان کے میوزک البم  دی باڈی گارڈ نے سال کے بہترین البم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

ویٹنی ہوسٹن ہمیشہ ہی سب سے زیادہ مقبول خاتون گلوکارہ رہیں۔ ان کے گانے ’آئی وِل آلویز لو یو‘ اور سیونگ آل مائی لوّ فار یو‘سب سے زیادہ پسند کیے گئے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کئی مسائل کا شکار رہی جن میں ان کی گلوکار بوبی براؤن کے ساتھ کشیدہ اور پرتشدد ازدواجی زندگی شامل ہے۔

پولیس کے ترجمان مارک روزن نے نامہ نگاروں کو بتایا کے ہوسٹن بیورلی ہلٹن نامی ہوٹل میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے۔ وٹنی ہوسٹن کا پس منظر روحانیت اور گرجا گھر میں مناجات خوانی سے بھرپور تھا۔ ان کی والدہ بھی مناجات خوانی کرتی تھیں۔ سماء/ایجنسیز

امریکی

removed

Tabool ads will show in this div