تازہ ترین

مسلمانوں کی نسل کشی،سوچی سے ایوارڈ واپس لے لیا،نواز شریف کی109 ویں پیشی

ذیل میں اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے، جو آج دن بھر میڈیا میں گردش کریں گی۔

نا اہل وزیراعظم نواز شریف آج العزیزیہ ریفرنس کیس میں 109 ویں بار عدالت میں حاضری لگائیں گے۔

میانمار کی متنازعہ رہنما آنگ سان سوچی سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایوارڈ واپس لے لیا۔ عالمی ادارے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اب ہم آنگ سان سوچی کو ایمبیسڈر آف کو نسائنس ایوارڈ کا حق دار نہیں سمجھتے ہیں، اس لیے یہ ایوارڈ واپس لے لے رہے ہیں۔

اے این پی نے بشری گوہر اور افراسیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔

تحریک انصاف کے کراچی سے منتخب ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا گیا۔

کراچی میں مبینہ زہر خوانی سے دو بچوں کی اموات کا معاملہ۔ ۔بچے کے پوسٹ مارٹم کے نمونے پنجاب کی لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنولوجی بورڈ کے سربراہ عمر سیف کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

SMOG

Al Azizia

ASAD MALIK

Tabool ads will show in this div