نیویارک فیشن ویک میں مردوں کے ملبوسات کی نمائش
اسٹاف رپورٹ
نیویارک : فیشن ویک میں خواتین کے بعد اب مردوں کے لئے بھی موسم سرما اور خزاں کے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کردیئے گئے ہيں۔
نیویارک فیشن ویک میں ڈیزائنرز نے مردوں کے لئے تیار کردہ کلیکشن پیش کی، جس میں امریکی ڈیزائنر ٹومی ہیلفیگر کے تیار کردہ ڈیزائن بھی شامل تھے۔
ریمپ پر واک کرتے ماڈلز نے موسم سرما اور خزاں کے ملبوسات کی نمائش کی تو شائقین نے انہیں خوب سراہا۔سماء/ایجنسیز