پاکستانی مہم جو نوجوان کا "کے ٹو" بیس کیمپ تک انوکھا سفر

Nov 13, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/MUL-CYCLIST-PKG-NEW-13-11.mp4"][/video]

ملتان کے چوبيس سالہ سائيکلسٹ ثاقب الرحمان نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ پر سائيکل چلا کر منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

ارادے پختہ اور حوصلے جوان ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں لگتا، ملتان کے باہمت نوجوان نے کے ٹو بیس کیمپ پر سائيکل چلا کر پاکستان میں ريکارڈ بنا ڈالا، نوجوان 43 روز میں ملتان سے سائیکل پر دشوار گزار راستے طے کرکے منزل پر پہنچا۔

ثاقب نے 16 ہزار 400 فٹ بلند کے ٹو بیس کیمپ پر پاکستانی پرچم لہرا کر ہم وطنوں کا سر فخر سے بلند کیا، غریب گھرانے کے اس باہمت نوجوان نے اپنا اعزاز پاک فوج کے شہداء کے نام کیا ہے۔

اتنی بلندی پر قومي پرچم لہرا کر ملتانی منڈا گھر پہنچا تو اس کا بھرپور استقبال کیا گیا، خاندان، اہل علاقہ اور عزیز و اقارب نے پھولوں کے ہار پہنائے اور سيلفيوں کے بھي دور چلے۔

K-2 peak

Tabool ads will show in this div