میرے نزدیک عزت سے بڑا کوئی رشتہ نہیں ہے، شاہ رخ خان

Nov 12, 2018

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ سلمان خان اور ان کی فیملی کے لئے ان کے دل میں بہت عزت ہے اور میرے لئے عزت سے بڑاکوئی رشتہ نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے 24ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا ہے کہ وہ تاحال نیشنل ایوارڈ نہ جیتنے پر افسردہ ہیں لیکن امکان ہے کہ آئندہ آنے والے 10سالوں میں ایک وقت آئے گا، جب ان کی کوئی فلم اس طرح کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دل میں سلمان خان اور ان کی فیملی کے لئے بہت عزت ہے اور میرے لئے عزت سے زیادہ کوئی رشتہ بڑا نہیں ہے اور یہی بات میں عامر خان کے لئے بھی بولوں گا کیونکہ میں جب فلم انڈسٹری میں نیا تھا تو سلمان اور عامر میرے سے 2یا 3سال سینئر تھے اور انہوں نے کبھی بھی میرے مقابلے میں خود کو بڑا یا اسپیشل محسوس نہیں کرایا کیونکہ دونوں اس وقت ملک کے بڑے اداکار تھے۔

انہوں نے ہمیشہ مجھ سے دوستوں کی طرح پیش آئے لہذا جو لوگ کہتے تھے کہ ہمارا جھگڑا ہے وہ جھوٹ بولتے ہیں

 

Shahrukh Khan

Tabool ads will show in this div