نئے سال ميں کرپٹ مافيا پر جھاڑو پھرنے والي ہے، شیخ رشید

Nov 12, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/SM-SHAIKH-RASHEED-MONTAGE-12-11.mp4"][/video]

وزيرريلوے شيخ رشيد نے پيش گوئي کی ہے کہ نئے سال ميں کرپٹ مافيا پر جھاڑو پھرنے والي ہے ۔

وزيرريلوے شيخ رشيد نے کہا ہے کہ نئے سال ميں چوروں پرجھاڑو پھر جائے گا کوئي نہيں بچے گا، جہاں گند نظر آئے گا وہاں جھاڑو جائے گا،ٹيں ٹيں کرنے والے چہرےآپ کو دکھائي نہيں ديں گے۔

مزید پڑھیے : فالودے والے کے 2ارب سب کا فالودہ نکال ديں گے، شیخ رشید

وزيرريلوے نے آصف زرداري کو پيدائشي طور پر جيل کا خام مال کہہ ديا، انہوں نے کہا کہ چوروں نے پاکستان کو لوٹا ہے مردوں کو بھي نہيں بخشا، جس دن ايک بھي اقامہ اوپن ہوگيا لگ پتہ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فالودے والے کا اکاؤنٹ کھلتے ہي کارکردگي سامنے آجائے گي، شہبازشريف نوازشريف سے دس قدم آگے ہيں ساتھ ہی یہ بھی بتادیا کہ مہنگائي کم نہيں ہوگي دھوکا نہيں دوں گا۔

PTI

New year

shiekh rasheed

Tabool ads will show in this div