پریانکا چوپڑا کی شادی، فوٹوگرافی رائٹس کتنے کروڑمیں فروخت ؟

Nov 12, 2018

بالی ووڈ سپراسٹارپریانکا چوپڑا، امریکی گلوکار نک جونزکے ساتھ دسمبر میں نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ شادی سے قبل پریانکا نے نیویارک میں برائیڈل شاوراور ایمسٹرڈم میں بیچلریٹ پارٹی منائی جس کے خوب چرچے ہوئے۔

اب خبرآئی ہے کہ اداکارہ کی شادی کیلئے فوٹوگرافی کے حقوق ایک میگزین کوفروخت کردیے گئے ہیں ۔ قیمت سن کرآپ کو حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا کیونکہ یہ جوڑا اپنی شادی کی تصویروں کے رائٹس کیلئے 25 لاکھ ڈالرز وصول کرے گا ، یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریبا 33 کروڑ58 لاکھ 12 ہزار 500 بنتی ہے۔

مزید پڑھیے: نیویارک میں پریانکا چوپڑا کا برائیڈل شاور

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل متعدد اشاعتی اداروں نے شادی کی فوٹوگرافی کے حقوق خریدنے کیلئے بھاری رقوم کی پیشکش کی تھی لیکن یہ حقوق ایک بین الاقوامی جریدے کو فروخت کیے گئے ہیں جس کا نام تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ جریدہ مالکانہ حقوق کے ساتھ شادی کی تمام تقریبات کی فوٹو گرافی کرے گا۔

پریانکا چوپڑا اور نک کی شادی 2 دسمبر کوبھارتی شہر جے پور میں طے ہے۔ دونوں کی منگنی رواں سال جولائی میں ہوئی تھی، امریکا میں ہونے والی اس منگنی کے بعد ممبئی میں پنجابی رسم ورواج کے تحت روکے کی رسم ہوئی جس میں نوشہ میاں کے والدین بھی شریک تھے۔ نک جونز نے پریانکا کو 3 کروڑ مالیت کی انگوٹھی پہنائی جسے میڈیا میں خوب کوریج ملی۔

برائیڈل شاور کے بعد پریانکا کی بیچلریٹ پارٹی

واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونزعمر میں اپنی دلہنیا سے 10 سال چھوٹے ہیں، پریانکا کی عمر 35 اور نک کی 25 سال ہے۔

nick jonas

wedding photography rights

priyanka's wedding pictures