غزہ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ،حماس رہنما سمیت 6 فلسطینی شہید

خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں حماس کے مقامی رہنما نور براکی بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مشرقی غلاقے خان یونس میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے بعد دونوں جانب سے جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق جھڑپیں شروع ہونے کے بعد آپریشن میں شامل تمام اسر ائیلی فوجی واپس چلے گئے، جس کے بعد جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملوں کیلئے پیشگی سائرن بجائے گئے۔

سائرن کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی جانب متعدد راکٹ فائر کیے گئے، جنھیں مار گرایا گیا، تاہم ایک راکٹ اسرائیلی حدود میں موجود میدان میں گرا۔

حماس کے ترجمان نے اس کارروائی کو اسرائیل کا بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائی میں سینیر رہنما شیخ نور برکی شہید ہوئے ہیں، جو خان یونس میں حماس کے ملٹری ونگ، ایزدان القاسم بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوج کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ کرنل رینک کا ایک افسر جس کا نام ایم سے شروع ہوتا ہے، جھڑپوں میں مارا گیا ہے، تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سرچ آپریشن اور اس کی نوعیت سے متعلق کوئی بیان تاحال جاری نہیں کیا گیا، نہ ہی کسی آفیشل کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

GAZA STRIP

bone of contention

Israel Forces

Nour Barake

Tabool ads will show in this div