موسم گرما کے ملبوسات اور خواتين

اسٹاف رپورٹ
کراچي: موسم گرما کي آمد آمد ہے اور اس کے استقبال کی تیاری کیلئے ملبوسات کي نمائشیں شروع ہوگئی ہیں ۔۔ جديد ملبوسات کی تلاش خواتين کو ان نمائشوں کي جانب کھينچ لاتي ہے ۔۔

صنف نازک شاپنگ کے معاملے ميں ہرگھڑي تيار نظرآتي ہيں اوراگرموقع مل جائے ايسي نمائش ميں جانے کا جہاں انکے لئے نئے اورجديد ملبوسات ہوں تويقينا وہ اسے گنوانا نہيں چاہتي يہي وجہ ہے کہ کراچي ميں لان کي نئي ورائٹي پر مبني نمائش منعقد کي گئي جہاں خريداري کيلئے خواتين آپہنچي۔۔

اورتواورفلم اورٹي وي کي معروف اداکارہ و ہدايتکارہ زيبا بختياربھي موسم کي مناسبت سے ملبوسات کي خريداري کيلئے اس نمائش ميں شريک ہوئيں۔۔ جبکہ فيشن ماڈلزنے بھي اس موقع سے فائدہ اٹھايا۔۔

ملبوسات ڈيزائن کرنيوالي ڈيزائنرانعم کا کہنا تھا کہ نمائش ميں جدت اورآج کے فيشن کو مد نظررکھتے ہوئے ملبوسات تيار کيے گئے ہيں۔۔

کراچي ميں ان دنوں موسم گرما کي مناسبت سے نمائشيں منعقد کي جارہي ہيں جہاں خواتين من پسندکپٹروں کي خريداري ميں مصروف ہيں۔۔ سماء

Please click ‘Video’ button to watch this news.

اور

کے

fashion designers

Tabool ads will show in this div