سیلفی لینے کے شوق میں خاتون پہاڑ سے گر کر ہلاک

Nov 12, 2018

سری لنکا میں خاتون سیاح پہاڑ پر کھڑے ہو کر سیلفی لینے کے چکر میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔ خاتون سیاح کا تعلق جرمنی سے تھا۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق 35 سالہ جرمن خاتون اپنی دوست کے ہمراہ اونچی پہاڑی پر کھڑی تھیں، جہاں پہاڑ سے آگے جھک کر تصویر لینے کے شوق میں وہ پیر پھسلنے سے 4000 فٹ (ایک ہزار 200 میٹر) بلند پہاڑ سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

سیلفی لینے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا

واقعہ کے بعد سری لنکن آرمی اور امدادی کارکنوں نے 6 گھنٹے کی تلاش اور ریسکیو آپریشن کے بعد خاتون کی لاش کو گہری کھائی سے نکال لیا۔ خاتون پہاڑ سے منسلک کھائی میں جا گری تھیں، جہاں تک پہنچنے کیلئے کوئی واضح راستہ نہ تھا۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق خاتون کی لاش کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کھائی سے نکالا گیا۔

حادثہ سری لنکا کے معروف سیاحتی مقام ورلڈز اینڈ پر پیش آیا، جو سری لنکا کے وسط میں نیشنل پارک میں قائم ہے، دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے یہ جگہ پرکشش سمجھی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں سیلفی کے دوران مرنے کے واقعات،ویڈیو دیکھیں

اس سے قبل سال 2015 میں ہالینڈ سے تعلق رکھنے والا جوڑا اسی مقام پر حادثے کا شکار ہوا، تاہم خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا، ڈچ جوڑا ہنی مون کے دوران اس جگہ کی سیر کو آیا تھا۔

معروف جریدے کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق سال 2011 سے 2017 کے دوران دنیا بھر میں 259 سے زائد افراد سیلفی لینے کے دوران موت کے منہ میں گئے۔

سیلفیاں لینے والے ذہنی مریض ہوتے ہیں

بعض ممالک میں سیلفی کے دوران بڑھتی شرح اموات پر اکثر پبلک مقامات اور سیاحتی جگہوں کو "نو سیلفی زون" بھی قرار دیا گیا ہے، جس میں سمندر کنارے، پہاڑیاں اور بلند عمارتیں شامل ہیں۔

خود سری لنکا میں سال 2017 میں حکومت نے سیلفی کے نتیجے میں برھتی اموات کی خبروں پر ریلوے ٹریک یا چلتی ٹرین میں سیلفی لینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Selfie death

World's End

high cliff

Tabool ads will show in this div