سندھ یونی ورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ،23ہزار امیدواروں کی شرکت،50طلبہ بےہوش

سندھ یونی ورسٹی میں  داخلے کے امتحان میں 23 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ دیا۔ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث 50 امیدوار بیہوش ہوگئے جنھیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔

سندھ یونی ورسٹی میں داخلے کا امتحان اتوار کو ہوا۔ کوئی امیدوار پرچہ دیر سے ملنے اور کوئی گرمی کی وجہ سے پریشان نظر آیا۔ کسی امیدوار کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تو کوئی ناشتہ نہ کرنے کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہوا۔ ٹیسٹ کے دوران انتظامات بہتر نہ ہونے کے باعث طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں 19 فیصد لڑکیوں اور 81 فیصد لڑکوں نے حصہ لیا۔ یونی ورسٹی کے انٹری ٹیسٹ کی فیس 2000 روپے تھی۔

سندھ  یونیورسٹی میں میرٹ پر 7 ہزار اور سیلف فنانس پر 3000 نشستیں ہیں جن پر کامیاب امیدواروں  کے نتائج کا اعلان آج رات 9 بجے کیا جائے گا۔

Sindh education department

Tabool ads will show in this div