خاتون اول کا فاؤنٹین ہاؤس لاہورکا دورہ

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران کا کہنا ہے کہ مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں ، جن سے ملکر دلی سکون ملتا ہے۔

خاتون اول بشریٰ بی بی نے فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ بشری عمران کی قریبی دوست فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

بشریٰ عمران نے فاونٹین ہاؤس میں بچوں،خواتین کےمسائل دریافت کیے اور انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ مستحق اور بےسہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے،یہ قوم کا اثاثہ ہیں۔

PTI

Bushra Manika

Bushra Imran

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div