پاکستان نیوزی لینڈ فیصلہ کن ون ڈے کل (اتوار کو) کھیلا جائے گا

پاکستان اور نيوزی لينڈ کے درميان تيسرا اور فيصلہ کن ون ڈے کل (اتوار کو) کھيلا جائے گا، تین میچوں کی سیریز ايک ايک سے برابر ہے، امام الحق کی جگہ محمد آصف کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز میں نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹيم پہلا ون ڈے 47 رنز سے ہاری، دوسرے ميچ ميں شاہينوں نے 6 وکٹوں سے بازی ماری، فیصلہ کن ایک روزہ معرکہ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

سرفراز اليون نے کيويز کيخلاف سيريز پر نظريں جماليں، قومی ٹيم کے پاس 7 سال بعد سيريز جيتنے کا موقع ہے، اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لينڈ کيخلاف 2011ء ميں آخری سيريز جیتی تھی۔

ابوظبی میں کیوی بولر فرگوسن کی باؤنسر سے زخمی ہونے والے امام الحق کی جگہ آخری ون دے میں آصف علی کی شموليت کا امکان ہے۔ امام الحق اسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

3rd ODI

IMAM UL HAQ

Nea Zealand

Tabool ads will show in this div