بھارت بک میکرز کی بڑی مارکیٹ ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Ahsan-Mani-On-Fixing-Sot-10-11.mp4"][/video]

چيئرمين پی سی بی احسان مانی نے سماء کو انٹرويو ميں بڑے انکشافات کرديئے، بتايا فکسنگ کرکٹ کيلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور بھارت بک ميکنگ کی بڑی مارکيٹ ہے۔ يہ بھی واضح کرديا کہ بھارت بکيز کیخلاف کارروائی ميں سنجيدہ نہيں۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ فکسنگ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا، کہتے ہیں کہ کرکٹ کیلئے فکسنگ بہت بڑا خطرہ ہے، بھارت بک میکنگ کی بڑی مارکیٹ ہے، آئی سی سی کا صدر تھا تو بھارت سے اس پر بات کی تھی، تاہم وہ بکیز کیخلاف کارروائی میں سنجیدہ نہیں۔

مزید جانیے : سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماء کو انٹرویو میں بتایا کہ بھارت ميں مغرب کے بڑے بڑے مفادات ہيں، احسان مانی کا تفصیلی انٹرویو پروگرام ’’اسپورٹس ایکشن‘‘ میں اتوار کی شام 5 بج کر 5 منٹ پر شر کیا جائے گا۔

انٹرویو میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ 2019ء تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  سرفراز احمد اورٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد ہی ہوںگے۔

fixing

Ehsan Mani

Tabool ads will show in this div