یوگا کینسر جیسی بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت اور بہترین علاج

اسٹاف رپورٹ
کراچی : يوگا ايک جسمانی اور روحانی تربيت ہے جس کے ذريعے انسان اپنی صلاحيتوں کو ايک مرکز پر جمع کرتا ہے۔ ماہرين کے مطابق يوگا سے کينسر کے مريضوں کو زندگی کی طرف لايا جاسکتا ہے۔

يوگا کو مختلف مذاہب ميں عبادت کا درجہ حاصل ہے۔ ليکن اب  ماہرين  نے  يوگا کو بيماريوں کے خلاف قوت مدافعت حاصل کرنے کےليے بھی مؤثر قرار ديا ہے۔ امريکی ماہرين کے مطابق سانس کی بیماریوں اور دمے کے مرض میں مبتلا افراد یوگا اور مراقبے کا عمل کریں تو صحت پراس کے بہتر اثرات مرتب ہوتےہیں۔

 یوگا ذہنی تناؤ پیدا کرنے والے  ہارمونز کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے خاص طور پر  کینسر کے مریضوں کے خون میں ذہنی تناؤ پیدا کرنے والے  ہارمونز کی مقدار اگر مسلسل زیادہ رہے، تو اس کے خوفناک نتائج سامنے آتے ہيں۔

ماہرين کا کہنا ہے کہ  یوگا کینسر کے مریضوں کو نارمل زندگی کی طرف لانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور يوگا سے  ان کی جسمانی اور ذہنی صحت بہتر کرنے سے زندگی کی طرف واپسی کا عمل آسان بنايا جا سکتا ہے۔

  ایک اور تحقیق کے مطابق دل کے امراض کی صورت میں یوگا کرنے سے دل کی بے قاعدہ دھڑکن کے واقعات پر قابو پايا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے جو لوگ  دھڑکن معمول پر رکھنے کے لیے ادویات کا سہارا لیتے ہيں انھيں  یوگا کے  استعمال سےدواؤں سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ سماء

اور

کیخلاف

lebanese

democrats

mothers

Tabool ads will show in this div