عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کی واپسی کا مسئلہ حل ہوگیا،دفترخارجہ

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کا مسئلہ حل ہوگیا اور زائرین کی وطن واپسی ہوگئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اِس معاملے میں پاکستانی سفارتخانے نے شاندار کردار ادا کیا ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ پرایک سو سے زائد پاکستانی زائرین منگل سے محصور تھے۔ زائرین کی اپیل پر دفتر خارجہ نے نوٹس لے کر پاکستانی سفارتحانے کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ترجمان دفترِخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سفارتحانے کی کامیاب کوششوں سے مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے، زائرین کو وطن آنے پرخوش آمدید کہتے ہیں۔
ترجمان نے پاکستانی سفیر ساجد بلال اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ متعلقہ ٹورآپریٹر کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہےجس کی وجہ سے زائرین کیلئے مسائل پیدا ہوئے۔
Good news - Our Embassy in Iraq has successfully managed to send all our stranded Zaireen to Pakistan. Welcome home. Inquiry being initiated against the tour operator whose inefficiency led to the problem for Pakistanis - kudos to Amb Sajid Bilal and his team.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) November 10, 2018