نئی فلم ایجنٹ ونود کی پاکستان میں نمائش پر پابندی
ممبئی: نئی بالي ووڈ فلم ۔۔ ایجنٹ ونود۔۔ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔۔ چھوٹے نواب سیف علی خان نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔۔
بھارتی فلم ایجنٹ ونود تیئس مارچ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔۔ مگر یہ فلم پاکستانی سینما گھروں کی زینت نہیں بن سکے گی ۔۔
سیف علی خان کہتے ہیں فلم کو پاکستان میں ریلیز کیا جانا چاہئے تھا۔۔ کیونکہ ان کا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں ہے۔۔ فلم کی ہیروئن کرینہ کپور ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔۔
پاکستان سنسر بورڈ کے مطابق فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔۔ ایجنسیز