نئی اینیمیٹڈ فلم دی پائیرٹس کا پریمیر،اسٹار ہیو گرانٹ کا شاندار استقبال
اسٹاف رپورٹ
لندن : لندن میں نئی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم دی پائیرٹس کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا ۔ جس میں مداحوں نے ہالی ووڈ اسٹار ہیو گرانٹ کا شاندار استقبال کیا۔
ہالی ووڈ کی دی پائرٹس، ان این ایڈوینچر ودتھ سائنٹس پہلی فلم ہے جس کے مرکزی کردار پر ہیو گرانٹ نے اپنی آواز کی ڈبنگ کرائی ہے۔
اس سے قبل وہ کافی عرصے سے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
لندن میں فلم کے پریمئیر میں ہیوگرانٹ اور دیگر کاسٹ کا مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ دی پائیرٹس اٹھائیس مارچ کو برطانیہ کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سماء/ایجنسیز