ایان علی نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کردئیے

کرنسی اسمگلنگ کیس میں مطلوب ایان علی نے اپنےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کردیے۔ انھوں نے موقف اختیار کیا کہ بیماری کابتایا،میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیاليکن وارنٹ جاری کردیےگئے۔ ایان علی کے وکیل نے ملزمہ کی عدالت میں 8 دسمبر کو حاضری کی یقین دہانی کروادی ۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کسٹم جج چھٹی پر ہونے پر سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔
ماڈل ایان علی کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمہ نے لطیف کھوسہ کی جگہ سرفراز میتلو اور افتخار باجوہ کو وکیل مقرر کیا ہے۔ ایان کی نئی 2 رکنی وکلاء ٹیم نے اپنے وکالت نامے پیش کردیئے۔
ایان علی نے اپنے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کردیے۔ ایان علی نے موقف اختیار کیا کہ بیماری کابتایا،میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا ليکن وارنٹ جاری کردیے۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ ایان علی کی صحت بہتر ہوگئی ہے، پاکستان واپس آ رہی ہیں۔ نئے وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ ملزمہ 8 دسمبر تک عدالت میں پیش ہونگی۔
ایان علی کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرکے کسٹم حکام کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ کسٹم عدالت نے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ایان علی کی مسلسل عدم حاضری،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو ایان علی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ مسلسل 33 ویں سماعت سے غیرحاضری کے بعد یہ وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
ایان علی نےکرنسی اسمگلنگ کیس میں اہم اشارے دے دیے
پچھلے ہفتے ایان علی نے عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنے خلاف مقدمات سے متعلق سارے سوالات کا جواب دیں گی۔