کوئٹہ میں تیز رفتار گیس میٹرز کی پُھرتیاں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Gas-Prices-Qta-Pkg-09-11.mp4"][/video]

کوئٹہ ميں سرديوں کی آمد کے ساتھ ہی شہری پريشان ہوگئے،تیز رفتار گیس میٹر زکی وجہ سے گيس بلوں ميں تقريبا دگنا اضافے کی شکايات موصول ہورہی ہيں، نئے ڈجيٹيل ميٹرز پر بھی لوگوں کو شکوک و شبہات ہیں۔

گيس پريشر ميں کمی ليکن ميٹر کی خوب تيزی،نئے ميٹروں نے کوئٹہ والوں کو پريشان کرديا،بلوں نے ايسی چھلانگ لگائی کہ سب نے کانوں پر ہاتھ رکھ ليے۔

سما سے بات کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ  میں کوئی فیکٹری چلا رہا ہوں 25 ہزار روپے کا بل میں کہاں سےدوں گا،98 ہزار روپے ہمارا بل آیا ہے ابھی جب درستگی کے لئے جائیں گے تو گیس کا عملہ حیلےبہانے کرے گا ، بل جمع نہیں کروائیں گے تو گیس کا میٹر کاٹ دیں گے۔

کوئٹہ میں ٹھنڈ سے بچاؤ کيلئے گيس کے ہيٹر ہی يہاں کے لوگوں کا واحد آسرا ہوتے ہيں ،نئے ميٹرز اور اضافي قيمتوں نےلوگوں کو ابھی سے متبادل ذرائع  ڈھونڈنے پر لگادياہے۔

صارفین کہتے ہیں کہ  گیس کمپنی کو چاہیے کہ یہ گیس میٹر تبدیل کریں پرانے میٹر زیادہ بہتر تھے ،گیس کے میٹربہت تیز چلتے ہیں ہم کیا کریں ہم مجبور ہیں۔

دوسری طرف سوئي گيس حکام کہتے ہيں کہ پرانے ميٹرز کي مدت پوري ہوگئی تھی اس ليے انہيں تبديل کيا جارہا ہےنئے ميٹرز سے متعلق موصول ہونے والی شکايتوں کا جلد ازالہ کيا جائے گا۔

winter season

Gas Pressure

Tabool ads will show in this div