خاتون سرکاری افسرکی موت کامعمہ حل ہوگیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/SUNDAS-MURDER-CASE-KHI-STILL-09-11.mp4"][/video]

سرکاری ادارے کی خاتون افسر کی موت کا معمہ حل ہو گیا۔ سندس اقبال نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیا۔

میڈیکل بورڈنے کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر سندس اقبال کی موت کوقتل قراردے دیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔

سندس کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ سرپر بھی چوٹ کے نشانات تھے۔ پولیس کے مطابق قبرکشائی کے ذریعے حاصل شدہ نمونے تفتیش میں مددگارثابت ہوئے۔

واضح رہے کہ تین ستمبرکو کراچی کے علاقے گزری سے خاتون افسرسندس اقبال کی لاش ملی تھی، شوہرکا کہنا تھا کہ اہلیہ نے خودکشی کی لیکن سندس کے اہلخانہ کی درخواست پر 23 اکتوبر کوقبرکشائی کر کے پوسٹمارٹم کیا گیا۔

سندس کے اہلخانہ کی جانب سے درج کراٗئی جانے والی ایف آئی آر میں مقتولہ کا شوہر اور ساس نامزد ہیں اور دونوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Post martam

Sundus Iqbal

woman government officer

Tabool ads will show in this div