وزیراعظم داتا دربار کے باہر پہلے شیلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزيراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ حکومت پنجاب کے شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس منصوبے کے تحت صوبائی حکومت پہلے مرحلے میں داتا دربار کے باہر لاہور میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کررہی ہے۔

وزيراعظم  ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کريں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو حکومتِ پنجاب کی کارکردگي کے بارے ميں بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان پنجاب کے صوبائی وزراء سے بھی اعلیٰ سطح کی مشاورت کریں گے۔ وزراء اپنے اپنے محکموں کے بارے ميں اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم سو روزہ پلان خکومت پنجاب کي مجموعی تیاریوں پر بھی بریفنگ حاصل کریں گے۔

PTI

100 Days plan

lahore visit

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div