آسکر میں شرکت کیلئے ہالی ووڈ حسیناؤں کی خصوصی جیولری کی تیاری

اسٹاف رپورٹ

لاس اینجلس : آسکر میں شرکت کیلئے ہالی ووڈ اسٹارز نے خصوصی جیولری کے آرڈرز دے دیئے، بڑے بڑے برانڈ خوبصورت زیورات کی تیاری میں لگ گئے۔

زیورات کے انتخاب میں صنف نازک انتہائی محتاط نظر آتی ہے اور جب بات ہو آسکر میلے میں شرکت کرنے والی حسیناؤں کی تو پھر جیولری کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

امریکا کے فیشن جیولرز آسکر میلے میں شرکت کیلئے فلمی حسیناؤں کے زیورات کی تیاری میں دن رات مصروف ہیں۔

معروف ڈیزائنر نیل لین کہتے ہیں یہ اداکاراؤں کیلئے انتہائی اہم موقع ہے، کیونکہ آسکر کے ریڈ کارپٹ پر ہر قسم کا فیشن موجود ہوگا، اسی لئے فلمی شخصیات ملبوسات اور جیولری کے انتخاب میں انتہائی محتاط ہوں گی۔

خوبصورت ہار، منفرد ڈیزائن کے بریسلیٹ، قیمتی پتھر جڑی انگوٹھیاں آسکر کے ریڈ کارپٹ کی زینت بڑھائیں گی۔

ہالی ووڈ کی حسیناؤں کے علاوہ مردوں کے ملبوسات کا فیشن بھی ریڈ کارپٹ پر مداحوں کی توجہ سمیٹے گا۔ سماء

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div