جعلی کرنسی تیار کرنے والاگروہ قانون کے شکنجے ميں آگیا

پشاورميں جعلی کرنسی تیار کرنے والاگروہ قانون کے شکنجے ميں آگیا ، ملزمان کے قبضے سے 23 کروڑ کي جعلي کرنسي برآمد کرلی گئی ۔

پشاورپوليس نے بڑي کارروائي کرتے ہوئے بھانہ ماڑي کے قريب رنگ روڈ چوک ميں واقع گودام سے چھ کروڑ روپے کي تيارجعلي کرنسي جبکہ 17 کروڑ تياري کے دوران برآمد کرلی گروہ کے چھ ملزمان فرار3 دھرلئے گئے ۔

ایس ایس پی آپريشن جاوید اقبال کے مطابق چھاپے کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشینیں اور دیگر سامان بھی قبضے ميں لے ليا گيا ہے ۔

ملزمان پشاورميں جعلی نوٹ تيارکرکے ملک بھر میں سپلائی کرتے تھے ۔۔

fake currency

Tabool ads will show in this div