کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک ترکھان جاں بحق دوسرا زخمی

Nov 09, 2018

کوئٹہ میں دہشتگرد ایک بار پھر سے سرگرم ہوگئے پشتون آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ترکھان جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا ۔

پشتون آباد میں مسلح افراد نے لکڑی کے فرنیچر کے کارخانے میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے پچیس سالہ مراد موقع پر جاں بحق جبکہ اٹھائیس سالہ امان اللہ زخمی ہوگیا ۔

واقعہ کے بعد لاش اور زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا، جاں بحق ترکھان مراد کا تعلق پنجاب کے علاقے راجن پور اور زخمی کا تعلق کراچی سے ہے ۔

عینی شاہد کے مطابق جب فائرنگ کی آواز سنی تو اس طرف گئے ایک شخص اندر کی طرف گھس رہا تھا، اس کے ہاتھ میں پستول تھی، پھر ہم لوگ ڈر گئے وہ تین لوگ تھے موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی کمیروں سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔

 

Pashtun abad

Tabool ads will show in this div