نیب حکومت کی ایما پر نشانہ بنا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

Nov 09, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/NA-SPEECH-SHAHID-KHAAN-ABBASI-PTV-09-11.mp4"][/video]

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب حکومت کی ایماء پر صرف ایک جماعت کو نشانہ بنا رہا ہے، واضح ہوگیا کہ نیب کس کے اشارے پر کام کر رہا ہے، یہ واضح پیغام مل گیا ہے کہ بولو گے تو نیب کا کیس بنے گا۔

 

اسلام آباد قومی پریس کلب میں دیگر ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب حکومت کی ایماء پر نشانہ بنا رہا ہے، یہ سیاسی نظام سے انتقام کی کوشش ہے، بات بڑی سیدھی ہے کہ بولو گے تو نیب کا کیس بنے گا، واضح ہوگیا کہ نیب کیا کر رہا ہے اور اس کا استعمال کس مقاصد کیلئے ہورہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج نیب لوگوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے، صرف ایک جماعت انتقام کا نشانہ ہے، جس کا نام مسلم لیگ ن ہے، مفروضات کی بنیاد پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، میں وزیراعظم رہا ہوں، اگر شفاف احتساب کرنا ہے تو مجھ سے اور میری کابینہ سے احتساب شروع کیا جائے، ہم احتساب سے نہیں گھبراتے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ جو کام آمرانہ حکومت میں بھی نہیں ہوئے وہ آج ہو رہے ہیں، سعد رفیق کو ایک کمپنی کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سعد رفیق نے اپنے تمام ٹیکس کی تفصیلات فراہم کردی ہیں، نہ کوئی تفتیش ہے نہ کوئی ثبوت، پھر بھی میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، اگر احتساب عوام کے سامنے کرنا ہے تو اسی معیار پر سب کا احتساب کیا جائے نہ کہ ایک سیاسی جماعت کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے۔

media trial

DG NAB

privilege motion

Tabool ads will show in this div