احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں سیاسی کارکنان بھی تھے، شہریار آفریدی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/GMF-SHEHERYAR-AFRIDI-MONTAGE-08-11UMAIR.mp4"][/video]

 وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں میں سیاسی جماعتوں کے بعض کارکنان بھی شامل تھے۔


سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ایوانوں میں تو معاملہ سلجھانے کی بات کرتے تھے جبکہ کہتے تھے کہ طاقت استعمال نہ کریں اور ہم ساتھ ہیں لیکن ملک میں تین دن تک سياسي کارکنوں نے بھی جلاؤ گھیراؤ کیا۔

شہريار آفريدي نے کہا کہ فوٹیجز اور ڈیٹا لیا جاچکا ہے، جلاؤ گھیراؤ جس نے بھی کیا ہم نشان عبرت بنائیں گے۔ گرفتاریاں ہورہی ہیں اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ کي فوٹيجز دشمن ہمارے کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

political workers

Shehryar Afridi

Aasia bibi case

TLP protest

Tabool ads will show in this div