ماحولیاتی آلودگی بہاولپور کے شہریوں کو بیمار کرنے لگی

موسم کے بدلتے ہي ماحولیاتی آلودگی نے بہاولپور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ دمے اور سانس کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا۔

بہاولپور میں موسم بدلتے ہي ماحولياتي آلودگي بڑھنے لگی ۔شہر میں سانس اور دمے کے امراض میں اضافہ ہونے لگا۔ترجمان وکٹوریہ اسپتال نے بتایا کہ روزانہ ڈھائی سے 300 مریض ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہورہے ہیں۔ادھر محکمہ ماحوليات بھي پابندي کے باوجود چلنے والے اينٹوں کے بھٹوں کے خلاف حرکت ميں آگيا ۔

انسپکٹر محکمہ ماحولیات عنصر عباس نے بتایا کہ سب سے بڑا عنصر اینٹوں کے بھٹوں کا تھا، جواب بند ہیں لیکن ہم اس بات سے بھی انکار نہیں کرسکتے کہ بہاولپورمیں آلودگی نہیں ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں اسموگ واپس آنے کا خدشہ

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے سرکاری اقدامات تو اپنی جگہ تاہم ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ شہریوں کیلئے باہر نکلتے وقت ماسک یا رومال کا استعمال کرنے میں ہی فائدہ ہے۔

POLLUTION

SMOG

punjab weather

Tabool ads will show in this div