وینا ملک نے خود سے منسوب بھارت مخالف ٹویٹ کی تردید کردی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : وينا ملک نے خود سے منسوب بھارت مخالف ٹویٹ کی ترديد کر دی،  سماء سے گفتگو ميں وینا ملک نے کہا ہے کہ پرشانت پرتاب ملازم تھا اور کروڑوں کا سامان ہڑپ کرنے کیلئے ڈرامہ رچارہا ہے۔

سماء سے خصوصی گفتگو ميں وينا ملک کا کہنا تھا کہ پرشانت کے فليٹ ميں انکا کروڑوں ماليت کا سامان موجود ہے اور سارا ڈرامہ سامان کی طلبی پر شروع کيا گيا۔

انہوں نے پرشانت کو مجرمانہ ذہنيت کا شخص قرار ديا جو 2 ملکوں اور 2 مذاہب کے درميان غلط فہمی پيداکرنا چاہ رہا ہے۔
وينا کا کہنا ہے کہ ان کا اصل اکاؤنٹ آئی وينا خان ہے، سو ان کے فينز کسی جعلی ٹويٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹويٹ پر دھيان نہ ديں۔

وينا ملک کے شوہر اسد خٹک نے بھی وينا فينز سے انہيں اصل ٹويٹر اکاؤنٹ پر فالو کرنے کی ہدايت کی ہے۔

وينا ملک اور ان کے شوہر اس اقدام کيخلاف بھارتی ہائی کميشن سے رابطہ کرچکے ہيں اور مبينہ ٹويٹ کيخلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہيں۔ سماء

ملک

Tabool ads will show in this div