شاہد خاقان تنقید کرنا چھوڑیں، اڈیالہ جانے کی تیاری کریں، فیاض الحسن

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ شاہد خاقان عباسی تنقید کرنا چھوڑیں، اڈیالہ جانے کی تیاری کریں۔

لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ  ن لیگ نے مافیا کے ذریعے حکومت پرحملہ کروایا،مافیا کے فرنٹ مین رانامشہوداورسربراہ حمزہ شہبازتھے۔

فیاض الحسن نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کرپشن کا پیسہ عوام کو واپس کریں، تنقیدکرناچھوڑیں اور اڈیالہ جانےکی تیاری کریں۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کے مافیا کو گڈگورننس کے ذریعے جواب دیںگے،ن ليگ کے جتنے بھي مافيا ہيں سب ميدان ميں آجائيں،تمام چوروں لٹيروں کی کرپشن کو بے نقاب کريں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا شاہد خاقان عباسی کو مشورے دینے پر کرارا جواب

فياض الحسن نے دعویٰ کیا کہ ن ليگ نے پنجاب کے ہرکونے ميں اربوں کی کرپشن کی۔

fayyaz ul hasan chouhan

Tabool ads will show in this div